نئے چہروں کو متعارف کرنا ضروری ہے کیونکہ نئے ٹیلنٹ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے
بورے والا (یو این پی) فلم نگر میں نئے چہروں کو متعارف کرانا بھی وقت ہی اہم ضرورت ہے کیونکہ نئے ٹیلنٹ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار مصنف،فلم ساز و ہدایت کار قاسم شاکر نے اپنی نئی پنجابی فلم’’ رانی ماں ‘‘ کے سیٹ پہ یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ میری آنے والی نئی پنجابی فلم میں نئے آرٹسٹوں کو متعارف کرایا جا رہا ہے نئے چہروں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا سینئرز کی ذمہ داری ہے فلم کی دیگر کاسٹ پیانور، سکندر شاہ،کائنات،آصف رانا،ڈاکٹر بی اے خرم،آنچل،علی قریشی،خرم شہزاد،سجنی اور عامر علی شامل ہیں