گزشتہ روز پشاور اورصوبے کے دیگر علاقوں سے 6 ہزار 641 افراد جبکہ 681 افراد کوئٹہ سے واپس افغانستان گئے ہیں
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان میں قیام پذیر ایک لاکھ 28 ہزار 460 رجسٹرڈ افغان مہاجرین افغانستان واپس چلے گئے ہیں۔ گزشتہ روز 7 ہزار 722 افراد پشاور اور کوئٹہ سے واپس افغانستان روانہ ہوگئے ۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر سے رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پشاور اورصوبے کے دیگر علاقوں سے 6 ہزار 641 افراد جبکہ 681 افراد کوئٹہ سے واپس افغانستان گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اکتوبر میں ایک لاکھ 28 ہزار 460 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس افغانستان گئے ہیں۔ واپس جانے والے مہاجرین کی بڑی تعداد صوبہ خیبر پختونخوا سے واپس گئی ہے۔ حکام کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت 31 مارچ 2017ء مقرر کی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 15 نومبر 2016ء کو ختم ہو رہی ہے۔