بورے والا (یواین پی)نواحی علاقہ مجاہد کالونی میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا‘ آج دوسرا روز ، علاقہ کے رہائشی بجلی بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی علاقہ مجاہد کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا جو تا حال مرمت یا تبدیل نہ کرنے پرعلاقہ کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے مسجد اور گھروں میں پانی ختم ہو گیا نمازیوں کو وضو بنانے میں شدید مشکل، رہائشی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئےجبکہ واپڈا حکام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اہل علاقہ کی اعلی حکام سے اپیل ہے کہ نیا ٹرانسفارمر یا پھر ایمر جنسی ٹرانسفارمر کا اہتمام کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو بجلی کی فراہمی کی جاسکے واضح رہے مجاہد کالونی کا یہ ٹرانسفارمر آئے روز جل جاتا ہے پھر کئی کئی روز عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے