صوابی (یواین پی ) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے قافلے کو واپسی جانے کا حکم دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی انٹر چینج اور ہارون پل پر کھڑی رکاوٹیں عبور کر کے برہان انٹر چینج پر پہنچنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پولیس کی مزاحمت کے باعث واپس صوابی کیمپ آفس پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ اب قافلہ موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آبا د پہنچے گا ۔