لاہور(یو این پی) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اوران کے سابق شوہراحمد بٹ کی صلح ہوگئی۔ دونوں کےدرمیان قریبی دوستوں اوررشتےداروں نےمصالحت کروائی۔میڈیا کےمطابق گلوکارہ حمیراارشد اوراحمد بٹ میں ایک بار پھرصلح ہوگئی ہے۔ دونوں کےدرمیان لڑائی کا کیس عدالت میں بھی زیرسماعت رہا۔احمد بٹ کا کہناتھاکہ وہ اپنےکیےپرشرمندہ ہیں اورحمیراسےمعافی مانگتے ہیں۔حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہےکہ احمدبٹ کوجلدہی اپنی غلطی کااحساس ہوگیاہے۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی تحویل کے لیے دونوں کے درمیان سخت قانونی چارہ جوئی کی گئی۔