کرپشن کے الزام پر آئس لینڈ کے وزیراعظم کا استعفیٰ دینے کا اعلان

Published on November 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

5
سیلفوس(یو این پی) آئس لینڈ کے وزیراعظم نے کرپشن کے الزام پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سگوردر اگنی جوہانسن نے گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پر آ کر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ان کے پیشرو سگمنڈر ڈیوڈ گنلاگسن کو رواں برس اپریل میں پاناما لیکس میں نام آجانے پر گھر بھیج دیا گیا تھا۔ وکی لیکس میں ان پر اپنی دولت کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔وزیراعظم سگمنڈ کے استعفے کے بعد کنزرویٹیو انڈپینڈنس پارٹی نے ترقی پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائی تھی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں لبرل جنریشن پارٹی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بادشاہ گر کا کردار ادا کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy