کراچی (یو این پی) کراچی کی مقامی عدالت نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے خلاف ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ کراچی سٹی کورٹ میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے خلاف ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔فیصلہ 15نومبر کو سنایا جائے گا ۔