عمران خان سی پیک کیلئے دھرنا دیں ہم انکے ساتھ ہیں، اسفند یار ولی

Published on November 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

8
پشاور: (یو این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر صوبے سے مخلص ہیں، تو سی پیک کے لیے دھرنا دیں ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔ اپنے بیان میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کے حقوق کے لئے لڑیں تو ہمارا مکمل تعاون انکے ساتھ ہو گا۔انکا کہنا ہے کہ ملکی حالات دھرنوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ایک دوسرے پر الزامات لگا نے کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا۔ اے این پی سربراہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سی پیک سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes