جھنگ،سمیڈا کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ٹنل فارمنگ کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد

Published on November 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

ghu
جھنگ( یواین پی )جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سمیڈا کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ٹنل فارمنگ کے حوالے سے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر چیمبر آف کامرس محمد یعقوب ،سابق صدر عمر رامے،محمد یوسف،صفدر سلیم سیال،طیب رمضان،حسن گیلانی صدر روٹری کلب،محمد عباس،زاہد خان بلوچ سمیت دیگر کسانوں اور زمینداروں نے شرکت کی۔تقریب میں پروجیکٹ منیجر بلال،انسٹرکٹر ساجد اقبال سندھو نے کسانوں کوملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی فصل کی کاشت سے قبل موسموں حالات کو مد نظر رکھیں۔انہوں نے فصل کو کیڑوں ،جانوروں سے بچاؤ کے طریقے بھی بتائے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھے کاشتکار کے پاس ایسے تمام آلات و اشیاء ہونی چاہیے جس سے وہ اپنی زمین اور فصل کا تجزیہ کر سکے کاشتکار کے پاس فیلڈ ہیلپ لیبارٹری ہونی چاہیے جس میں پی ایچ میٹر ،ٹی ڈی ایس میٹر ،فیلڈ مائیکرو سکوپ،پاور لیزر ،سوائل ٹمپریچر میٹر ،ہائیگرو میٹر ،غذائی چارٹ کا ہونا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہیلپ لیبارٹری مناسب قیمت پر دستیاب ہے جسے عام کسان بھی آسانی سے خرید سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پودوں کے درمیان وقفہ رکھ اجائے اس سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سبزی کے کاشتکار ایک ایکٹر میں مختلف سبزیات کی کاشت کریں اس سے بھ کافی منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔سبزیات کے لحاظ سے موسموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔فصل کی کاشت تب کریں جب وسائل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل فارمنگ میں زیادہ فصل حاصل کی جاسکتی ہے جس سے منافع بھی زیادہ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل زمین کے تجزیہ کو یقینی بنائیں تاکہ زمین کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ ٹنل فارمنگ کے لیے تجربہ کار افراد کی مدد لیں ۔اس موقع پر مختلف کسانوں کی جانب سے معلوماتی سوال بھی کیے گئے ۔اس موقع پر کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقی کے اس دور میں بھی حکومت کی جانب سے ان کی زمین کے تجزیہ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے اسی لیے وہ اپنے آباؤ اجداد کے دئیے گئے طریقوں کے ذریعے فصل کی کاشت کرنے پر مجبور ہیں۔جس سے انہیں خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا حکومت کو چاہیے کہ ان کو زمین اور فصل کی کاشت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مستقل اور موثر انتظامات کریں تاکہ وہ بہتر طریقہ سے اپنی زمین پر کاشت کر سکیں ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题