شراب ام الخبائث تمام گناہوں کی جڑہے حا فظ کریم اللہ چشتی

Published on November 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

hafiz
پائی خیل (یواین پی)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ شراب ام الخبائث تمام گناہوں کی جڑہے ۔شراب کاپینے والاہرصورت میں گندہ اور ناپاک ہوجاتاہے ہاتھوں کوشراب لگتی ہے توہاتھ گندے منہ کے ذریعے پیٹ میں جائے گی تومنہ اورپیٹ دونوں گندے ہوجائیں گے اسی طرح شراب کی گندگی سے دل گندہ ہوگااورجسکادل گندہ ہوگیاوہ خداکی یادسے غافل ہوجاتاہے شیطان اس پرغالب آجاتاہے اورجب شیطان غالب آجائے توایمان کامل نہیں رہتا۔شرابی کی کوئی عبادت قابل قبول نہیں ہوتی ۔ شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پرلعنت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جواء کھیلنے والے اوراس کی کمائی کھانے والے سب شیطان کے پیروکارہیں ۔اللہ اوراس کے رسولﷺکے احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔اوراپنی دنیاوآخرت تباہ بربادکررہے ہیں۔ایسے ظالم لوگ معاشرہ کے لئے ناسورہیں۔

پائی خیل شہرمیں خانہ بدوشوں کی یلغارلوگوں کے گھروں میں داخل ہوکرچوریوں کاسلسلہ جاری
پائی خیل (یواین پی)پائی خیل شہرمیں خانہ بدوشوں کی یلغارلوگوں کے گھروں میں داخل ہوکرچوریوں کاسلسلہ جاری کررکھاہے ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل شہرکے چاروں اطراف باہرسے آنیوالے خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اورٹولیوں کی شکل میں دوپہراورسرِشام کوبھیک مانگنے کی آڑمیں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر چوریوں کاسلسلہ جاری کررکھاہے ۔موبائل فونز،نقدی رقم،گندم کے دانے اورضروریات زندگی کی کوئی بھی قیمتی چیزہاتھ آئے تولے اڑتے ہیں ۔علاوہ ازیں دوشیزوں نے جسم فروشی کے لئے نوجوان نسل کورغب کرنے کے لئے بھی سلسلہ شروع کررکھاہے اورمعاشرہ میں بگاڑپیداہورہاہے عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

نواحی علاقہ سوانس کے ویگن اڈے پربجلی کاپول(کھمبا)لگاکرشہریوں کے تکالیف کاازالہ کیاجائے
پائی خیل (یواین پی) تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوانس ویگن اڈے پربجلی کاپول (کھمبا)نہ ہونے سے مقامی ہوٹلز اوردکانداروں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔دکانداروں اورہوٹلزمالکان کودوردرازسے بجلی کابندوبست کرناپڑتاہے ۔ویگن اڈاکے مکین بجلی کی تاریں بچھاکردورسے بجلی لارہے ہیں۔فاصلہ زیادہ ہونے سے بجلی کی لٹکتی تاریں راہ گیروں کے لئے خطرہ کاباعث بن سکتی ہیں۔علاقہ کے مکینوں فتح خان ،اطلس خان ودیگرنے ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل ،ڈی سی اومیانوالی ، ایکسین فیسکو واپڈامیانوالی سے سوانس ویگن اڈے پربجلی کاپول(کھمبا)لگانے اورارباب اختیارسے اصلاح واحوال کاپُرزورمطالبہ کیاہے۔

رزقِ حلال عین عبادت ہے نورمحمد
پائی خیل (یواین پی)آج کے ترقی یافتہ دورمیں بھی نورمحمدنامی کسان بیلوں کی مددسے ہل جوت کرتمباکوکی پینری میں گوڈی کرکے بال بچوں کاپیٹ پالنے میں مصروف ہے ۔نورمحمدنامی کسان نے میڈیاکے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ زمین کھیتی باڑی کے لئے سالانہ کی بنیادپرٹھیکہ پرلے رکھی ہے ۔ہم دن رات محنت مزدوری اورفصل کوپال کرمنڈی میں لے جاتے ہیں ۔اورحاصل شدہ منافع سے بال بچوں کاپیٹ پالتے ہیں ۔کیونکہ رزقِ حلال عین عبادت ہے ۔دوسرازمین اورکھیتی باڑی سے محبت اس لئے کرتے ہیں کہ ہم پیدابھی مٹی سے ہوئے ہیں اورجانابھی مٹی میں ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes