چائے والا کے بعد اب حاضر ہے سیلفی والا

Published on November 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 705)      No Comments

696
دبئی (یو این پی)وطن اور وطن سے باہر پاکستانیوں نے ہر شعبہ میں اپنے علم و ہنر سے اپنے نام کا لوہا خوب منوایا ہے۔اِس حوالے سے بے شمار نام بے شمار کارناموں کی طویل فہرست ہے جسے چند الفاظ یا چند سطروں یا چند صفحات میں پیش کرنا ناممکن ہے۔۔مگر آج کل تو پاکستانیوں کی تشہیر نئے رنگ نئے ڈھنگ اور نئے و دلچسپ انداز میں سامنے آرہی ہے،جو دنیا بھر میں سب کی توجہ کی مرکز بھی بن رہی ہے ۔دو ہفتے قبل ہی ’’چائے والا‘‘ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں چھا گیاہندستانی ناریاں تو دیوانی ہوئی ہی تھی کہ پاکستانیاں بھی اْس کے آگے پیچھے لَوٹ پوٹ ہونے لگیں۔ کسی نے ماڈلنگ کرواد ی تو کسی نے اْس معصوم پر کالم لکھ ڈالے۔ چائنا بھی پیچھے نہ رہا اور موصوف پر چائیززبان میں بھی آرٹیکل لکھ ڈالے۔۔دنیا اْسی میں محظوظ تھی کہ سوشل میڈیا پے اچانک ایک’’ تھپڑوالا‘‘ آٹپکا اور کئی روز تک زیرِبحث رہا۔۔جی یہ اْسی تھپڑ کا ذکر ہے جو ایک خاتون اینکر کے منہ پر رسید ہوا تھا۔اور ابھی چند دن سے ایک نامور سیاسی شخصیت ’’شہید والا‘‘ کے نام سے زیرِتبصرہ ہے۔ گاڑی سے پولیس نے مبینہ شراب کی بوتل برآمد کی تو جناب عالی بھاگ کھڑے ہوئے۔بھاگنے کی ویڈیو سے سبھی لطف اندوز ہوئے۔۔ اور تو اور بعد میں اِن جناب کے بیان نے کہ ’’وہ شہید کی بوتل تھی‘‘ نے تو مزہ ہی دبالا کر دیا۔ابھی تو سلسلہ جاری تھا کہ دبئی میں مقیم پاکستان کے ایک نجی چینل کے نمائندے نے بھی دھوم مچا دی ہے۔جسکا نام ہے شاہد رحمان۔۔شاہد رحمان ایک’’ سیلفی والا ‘‘بن کر اْبھرا ہے۔دوست ’’شاہد سیلفی ‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ سیلفی کے حوالے سے بتاتے چلیں کہ گزشتہ چند برسوں میں سیلفی کھینچنا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا اور ٹیگ کرنا ہر عمر کے لوگوں کا انتہائی مقبول شوق بن گیا ہے۔کہیں لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ یادگاری کیلئے، تو کوئی اپنی تفریح کی شو اف کرنے کیلئے سلفیز لیتے نظر آتے ہیں وہیں کسی نے اس مشغلے کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے اور اپنے آپ کو خطروں میں بھی ڈالنے سے گریز نہیں کیا.اسی جھرمٹ میں سے ایک شاہد رحمان ہیں،جو چند برسوں سے اپنے اس شوق کو کولیکشن کی شکل دے رہے ہیں. شاہد کو یہ ا عزاز حاصل ہے کے وہ اب تک پندرہ سو سے زائد نام وار شخصیات کے ساتھ سلفیز لے چکے ہیں جن میں سپورٹ پلیئرز، سیاسی شخصیات، پاکستانی شوبیز کی اور بالی ووڈ کی شخصیات شامل ہیں. امیتاب بچان ہوں یا وارن دھوان، پنکج ادھاس ہوں یا یویو ہنی سنگ، منصور خان ہوں یا فواد خان، جنرل پرویز مشرف ہوں یا بلاول بھٹو، مائیکل برادلے ہوں یا کارلوس براتھوایتے، یہ سب شائد کے سلفیز میں نظر آ رہے ہیں۔
مقامی انگلش اخبار نے اِس حوالے سے تفصیلاً فیچر بھی شائع کر دیا ہے۔ جناب سلفیاں ہی نہیں بناتے بلکہ یادگارسیلفیاں بناتے ہیں اور اْسے سوشل میڈیا پے شیئر کر کے خوب پذیرائی بھی بٹورتے ہیں۔دوست احباب اِن سیلفی میں نظر آنے کو بے تاب رہتے ہیں۔محفل میں شاہد نظر آ جائے تو کوشش ہوتی ہے کے محترم کے آس پاس ہی رہا جائے تاکہ سوشل میڈیا پے جہاں انہیں لائیکس ملیں گے وہاں کچھ اپنے کھاتے میں بھی احباب کے خوبصورت کمنٹس موصول ہو جائیں گے۔
یو این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد رحمان کا کہنا تھا کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے کب سلفیز لینا شروع کی مگر جب وہ لوگوں کو دیکھتے تھے تو انہیں یہ شوق پیدا ہوا کہ وہ دنیا کی مشور شخصیات کے ساتھ یاد گار سلفیز بنائیں گے. سیلفی میرے لئے ایسے ہی ضروری اور اہم ہوچکی ہے جیسے میرے لئے تین وقت کا کھانا۔مجھے ہر گزرتے لمحات سے بہت پیار ہے کبھی خواہش ہوتی ہے کہ وقت یہاں ہی تھم جائے جو نظام قدرت کے تحت ممکن ہی نہیں تو پھر اْس لمحات کو اپنے موبائل میں محفوظ کر لیتا ہوں۔اور آنے والے وقت میں یہ گزرے لمحات میں کبھی نہیں بھول پاتا۔جب میں ان تصاویر کو سوشل میڈیا پے شیئر کرتا ہوں دوستوں کے کمنٹس اور لائیکس سے اور تقویت ملتی ہے۔۔جوش بھڑتا ہے۔۔اور اِس طرح یہ سلسلہ پچھلے چندسال سے جاری و ساری ہے پندرہ سو صرف نامور ہستیوں کے ہمرا سلفیاں ہیں جبکہ ایک لاتعداد سلفیاں تو اپنے دوستوں ،فیملی ممبرز،تفریح گاہوں،ایونٹس میں بھی لی گئی میرے پاس محفوظ ہیں۔شاہد بالی ووڈ کے سٹار شارخ خان مشور کرکٹ پلیر ویو رچرڈ کے ساتھ لی گئی سیلفز کو اپنی سب سے یاد گار سیلفز مانتے ہیں.شاہد نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں شاہد بیشمار شخصیات کے ساتھ سلفیز مجود ہیں وہے ان کا خواب ہے کے وہ ہالی ووڈ کے ٹام کروز اور بالی ووڈ کے عامر خان کے ساتھ سیلفز بھی اپنے کلیکشن میں شامل کریں.میری خواہش ہے اور دعا بھی کہ اِس حوالے میرا نام گینز بک آف ریکارڈ میں شامل ہو۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes