پشاور(یو این پی) جعلی شناختی دستاویزات بنوانے کا اعتراف کرنے پر افغان مونا لیزا کو آج عدالت نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے شربت گلہ کو 15 دن قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔ تاہم اب کپتان کا اس بارے میں نہایت دلچسپ اور حیران کن ٹویٹ سامنے آیا ہے، کہتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت انسانی ہمدردی کے ناطے شربت گلہ کو ملک میں رہنے کی اجازت دے۔ لیکن معصوم کپتان شایہ بھول گئے ہیں کہ کسی کو ملک بدر کرنے یا ملک میں رہنے کی اجازت دینے کا اختیار وفاق اور عدالتوں کو حاصل ہے، صوبائی حکومتوں کو نہیں۔