ایک اور سابق بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

Published on November 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

3
 ہریانہ (یو این پی)بھارت میں پنشن کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں نے گزشتہ کئی ماہ سے مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس میں  اب تک متعدد سابق فوجی افسران و اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔آج  ایک اور ریٹائرڈ فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیاجس نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔تفصیلات کےمطابق مودی سرکارکا وہ خوشحال بھارت جہاں  حالات سےمجبورریٹائرڈفوجی خودکشیاں کرنےپرمجبورہوگئےہیں۔ون رینک ون پنشن پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک اورسابق فوجی کشن گریوال نے نئی دلی میں زہر کھا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ میڈیا کے مطابق کشن گریوال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وزارت دفاع میں حکومت کی  ون رینک ون پنشن پالیسی کے خلاف  یادداشت جمع کرانا چاہتا تھا۔اجازت نہ ملنےپراس نےدلبرداشتہ ہوکرموت کوگلےلگالیا۔سابق فوجی کی خود کشی پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا راہول گاندھی جب اسپتال پہنچے تو پولیس نے انہیں  کشن گریوال کے لواحقین سے نہ ملنے دیااورگرفتار کرلیا۔لیکن کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں  کےاحتجاج پرراہول گاندھی کورہا کردیاگیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy