لاہور ميں رواں سال 96 سے زائد خواتين قتل

Published on November 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

5
لاہور(یو این پی) رواں سال کے 9 ماہ کے دوران لاہور میں 96 سے زائد خواتين کو مختلف واقعات ميں ابدی نيند سلا ديا گيا۔ قتل کے سب سے زيادہ واقعات اگست ميں ہوئے، جس ميں 11 خواتين کو موت کے گھاٹ اتارا گيا۔ فيکٹری ايريا ميں پسند کی شادي کرنے والی زينت کو ماں اور بھائی نے زندہ جلايا۔ شاد باغ ميں سدرہ نامی خاتون کو ديور نے آگ لگائی۔ ڈيفنس اے ميں شازيہ نامی خاتون کو شوہر نے موت کے گھاٹ اتارا۔ مناواں ميں چندہ نامی لڑکی بھائی کی فائرنگ سے ماری گئی۔ 50 فيصد واقعات ميں قتل کی وجہ کردار پر شک تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی بڑی وجہ معاشرتی رویوں میں تبدیلی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حکومتی مشینری کو ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حقوق نسواں بل سے ایسے واقعات میں کمی آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme