پرویز الہیٰ متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے مجوزہ کمیٹی مسترد کردی

Published on November 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

1
لاہور(یو این پی)مسلم لیگ پنجاب کےصدرچودھری پرویز الہٰی نے کہا ہےکہ قومی سلامتی کونقصان پہنچانے والی خبر پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرنا معاملے کوکھوہ کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ کمیٹی معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے بنائی گئی جو فوج اور قوم کے ساتھ مذاق ہےاور ہم اس کمیٹی کو مسترد کرتےہیں .تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری پرویزالہٰی نے حکومت کی جانب سے انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر پر کمیٹی کے اعلان کو مسترد کر دیا کہتے ہیں کہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنا قوم اور فوج کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران متنازعہ خبر کا معاملہ کھوہ کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ختم ہو جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes