ثابت کروں گا مریم نواز وزیراعظم کی زیرکفالت تھیں : عمران خان

Published on November 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے18 دن کے بعد بھی دو ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔ خوشی ہے کہ عدالت نے جواب داخل کرانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ کیس کولمبا نہیں کرینگے۔ خوشی ہے کہ عدالت نے جواب داخل کرانے کےلئے دو ہفتوں کا وقت دیاہے۔عمران خان کا کہنا تھا نوازشریف کے وکیل کا موقف ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت نہیں۔ ہماری ٹیم اپنے جواب میں اس کے ثبوت دے گی۔ کہتے ہیں مے فیئرفلیٹس کے بارے میں چودھری نثار‘ خواجہ آصف‘ صدیق الفاروق خود اعتراف کر چکے ہیں کہ یہ 90ءکی دہائی میں خریدے گئے۔ شیخ رشید بھی وہاں جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خود بھی انہی فلیٹس کے باہر 1998ءمیں مظاہرہ کر چکا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیب طاقتور کو تو پوچھتی تک نہیں‘ آج سپریم کورٹ نے نیب پر بھی بات کی۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ایسی کوئی چیز نہیں کریں گے جس سے کیس متاثر ہو۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما احتساب کیلئے تیار ہیں۔ نوازشریف احتساب کےلئے تیار نہیں۔ عدالت میں ثابت کریں گے مریم نواز وزیراعظم کی زیرکفالت تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog