کراچی(یواین پی) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے لکھے گئے خط میں پچاس کروڑ روپے دینے کا مطالبہ اور سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ خط میں یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی تو تمہارا حشر بھی بینظیر بھٹو جیسا کر دوں گا۔ مگر جب خط میں درج موبائل نمبر پر عمران لاشاری سے رابطہ کیا گیا تو اْنھوں نے ایسے کسی خط سے انکار کر دیا۔ بولے خط اْنھوں نے نہیں بلکہ اْن کے مخالفین نے لکھا جن کے ساتھ پچیس ایکڑ زمین کا تنازع چل رہا ہے۔