کینیڈا کا پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزے دینے سے انکار

Published on November 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

8
اسلام آباد: (یو این پی) کینیڈا کے سفارت خانے کی جانب سے فنڈز کی کمی کے باعث پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا جاری نہ کرنے کے بعد پاکستان کے دواہم تائیکوانڈو ایتھلیٹس ڈبلیو ٹی ایف جونیئر ورلڈ تائی کوانڈو چمپیئن شپ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ وسیم احمد نے کہا کہ ‘ہم نے دعوت نامے، ایتھلیٹس کی رجسٹریشن، ورلڈ تائی کوانڈو فیڈریشن کی جانب سے لائسنس کا حصول اور ٹکٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹل کی بکنگ سمیت تمام تقاضے پورے کئے تھے’۔ وسیم احمد کا کہنا تھا کہ ‘یہ تمام شرائط کینیڈین فیڈریشن کی جانب سے عائد ہیں لیکن ہمارے ویزے جاری نہ ہونا بڑی شرمناک بات ہے’۔ ڈبلیو ٹی ایف جونیئر ورلڈ تائی کوانڈو چمپیئن شپ کا آغاز 14 نومبر کو کینیڈا کے شہر برنابے میں ہو گا اور 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے ذریعے این او سی حاصل کی تھی جس کے لیے فیڈریشن نے 28 ستمبر کو درخواست دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت پاکستان کی جانب سے ویزے کے حصول کے بعد رقم بھی ادا کی جاتی ہے، اسی طریقے سے ہم ماضی میں کئی عالمی مقابلوں کے لیے ویزا حاصل کرتے رہے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے لیے دھچکا تھا جنھوں نے گزشتہ دو سے ڈھائی مہینوں کے دوران اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ میں چمپیئن شپ کے لیے تیاری کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ‘یہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس سطح پر مقابلہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہوتا’۔ وسیم احمد نے کہا کہ ‘تائی کوانڈو پاکستان میں مقبول ہورہا ہے، ہم نے حال ہی میں اسلام آباد میں گیارھویں کورین ایمبیسڈر چمپیئن شپ منعقد کیا تھا جہاں پورے ملک سے بڑی تعداد میں نوجوان ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا’۔ پاکستان کے ایتھلیٹس جونیئر چمپین شپ میں شرکت کے لیے براہ راست اپنے ملک سے تو نہ جا سکیں گے لیکن وسیم احمد کے مطابق امریکی شہریت کی حامل پاکستان کی دو خواتین ایتھلیٹس ماہ نور 55 کلوگرام اور نمرا واثق 52 کلوگرام کی کیٹگری میں حصہ لیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes