شیخ رشید نے چوہدری نثار کو ’’سندیسہ‘‘ لکھ دیا

Published on November 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

5
اسلام آباد:(یو این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خط لکھ دیا ہے جس میں خبر لیک معاملے پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے چوہدری نثار سے خط میں کہا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کے حکمران خاندان سے روابط ہیں جس کی وجہ سے جسٹس ریٹائرڈ عامر ریاض کی سربراہی میں کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں۔ شیخ رشید نے خط کے متن میں کہا کہ حکمران کو فائدہ پہنچانے کے لئے من پسند افراد کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں، کمیٹی کے فیصلے عوام کی نظر میں جانبدار اور غیر منصفانہ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes