اردو فلم’’میرا پیار‘‘ کی اوپن یکم دسمبر کو ہوگی فلم کی زیادہ کاسٹ نئی ہے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ضروری ہے
لاہور(یواین پی)بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پہ پابندی خوش آئند ہے کیونکہ بھارتی ثقافتی یلغار ہماری نئی نسل پہ گہرے اثرات مرتب کر رہی تھی ان خیالات کا اظہار اداکار و ہدایت کار خرم شہزاد نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ پاک فلم نگر سے منسلک فلمسازو ڈائریکٹرز کو نئی فلمیں بناتے وقت خواتین کی نمود ونمائش کو مدنظر نہ رکھیں بلکہ اچھی کہانی اور بہترین پرفارمنس کو سامنے رکھیں میری آنے والی اردو فلم’’میرا پیار‘‘ کی اوپن یکم دسمبر کو ہوگی فلم کہ کہانی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے محبوب کے ساتھ اپنے والدین کے گھر سے فرار ہوکر مختلف مسائل کا شکار ہوتی ہے فلم کی زیادہ کاسٹ نئی ہے نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا بھی نہایت ضروری ہے