لاہور: سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا بھارتی شہری گرفتار

Published on November 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

11
لاہور(یو این پی)گرونانک کے جنم دن کے موقع پر واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں میں شامل گورمیت سنگھ نامی شخص کو امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پاکستان میں ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان داخلے میں پابندی کا شکار ہے۔ گورمیت سنگھ نامی شخص یاترا کا ویزا لے کر پاکستان داخل ہورہا تھا کہ واہگہ اسٹیشن پر دستایزات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ سکھ یاتریوں کے لبادے میں ملبوس شخص پر پہلے سے ہی پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے اسے بلیک لسٹ قرار دیا جاچکا ہے۔ امیگریشن حکام نے گورمیت سنگھ کو واہگہ اسٹیشن سے جے سی پی واہگہ بھیج دیا جہاں سے اسے پیدل ہی اس کے ملک بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog