دسمبر کے پہلے ہفتے کراچی میں جلسہ کرونگا : طاہر القادری

Published on November 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

1
لاہور(یو این پی))عوامی تحریک کے سربراہ کا جلد وطن واپسی کا اعلان۔  طاہر القادری کا کہنا ہے دسمبر کے پہلے ہفتے کراچی میں جلسہ کروں گا ۔تفصیلات کےمطابق عوامی لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں نے ٹکٹ خرید لی ہے اور کسی بھی وقت ملک میں واپس آسکتا ہوں  ۔نجی tvکے پروگرام ہم دیکھیں میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم قصاص کبھی معاف نہیں کرینگے کیونکہ قرآن پاک میں قصاص لینے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون میں چودہ افراد کا قتل جبکہ نوے معصوموں کو شدید زخمی کیا گیا جس کا ہر صورت ان شریفوں سے حساب لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ظالمیوں سے لڑتے لڑتے مریں گے اور ان فرعونوں کے سامنے سرنڈر نہیں کریں  گے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے توسط سے نواز شریف اور شہبازشریف تک پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہم انہیں معاف نہیں کرینگے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes