نوٹوں پر پابندی کے بعد بھارت میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی

Published on November 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

7
نئی دہلی:(یو این پی) پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں پر پابندی کے بعد بھارت میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی کاروبار بند اور افواہوں کا بازار گرم ہے کئی مقامات پر دکانداروں کو صرف اس بات پر لوٹ لیا گیا کہ وہ پرانے نوٹ نہیں لے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کے معاملے نے بھارت میں بحران کی سی کیفیت پیدا کر دی بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں گویا کہ لوگ شدید کوفت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کو کئی مقامات پر بے قابو ہجوم کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کی مدد لینا پڑی لوگ سب کام چھوڑ چھاڑ کر صبح سویرے بینکوں کے باہر پہنچ جاتے ہیں، پورے ملک میں کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں چترپور میں پانچ سو اور ہزار کے پرانے کرنسی نوٹوں کے ذریعے سودا سلف نہ دینے پر خوب ہنگامہ ہوا گاہکوں کے ایک ہجوم نے پرانے کرنسی نوٹ لینے سے انکار پر دکاندار کا سامان لوٹ لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme