کراچی(یواین پی )اربن ڈیموکریٹک فرنٹ کے بانی چیرمین ناہیدحسین نے کہا ہے کہ فوج کی مداخلت کا شور مچانے والے بذات خود افواج پاکستان کو دعوت دے رہے کہ آئے اور پاکستانی عوام کو ہم جیسے ظالم حکمرانوں سے نجات دلائیں، ورنہ ہم سرل ایلمڈا جیسے من گھڑت واقعات کو پلانٹ کرتے رہیں گے ، کیونکہ ہمارا ایجنڈا پاکستان نہیں بلکہ ملک دشمن ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا اگر موجودہ حکومت جس ظلم و بربریت کا مظاہرہ اپنے شہریوں پر کررہی ہے ، اگر وہ اس کا مظاہرہ کالعدم تنظیموں کے خاتمے کیلئے کررہی ہوتی تو آج ملک راء، خاد اور امریکن سی۔ آئی۔ اے کے ایجنڈوں سے پاک ہوچکا ہوتا، جو کل تک بھشن یادیوکی زیر نگرانی پھلتے اور پھیلتے رہے ہیں۔ جس کا نام تک حکمرانوں کے لبوں پر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے عہدیداران و کارکنان کے ہفتہ وار اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناہید حسین نے مزید کہا کہ وقت اور حالات میں یہی ثابت کیا ہے کہ وزیر اعظم کسی بھی صورت تلاشی دینے کیلئے تیار نہیں ہے ، لیکن اصل اپوزیشن یعنی عمران ، شیخ رشید اور عوام ، ان کا پیچھا چھوڑنے والے نہیں، اس پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ کیونکہ نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعظم بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کسی بھی ملک و قوم کا نہ صرف پاسبان ہوتا ہے بلکہ عزت و قار کا مہور بھی ہوتا ہے۔ نہ کہ اپنے ہی لوگوں سیاسی مخالفین اور اختلاف رکھنے والوں کے ساتھ ظلم و بربریت کریں۔ ہمارے وزیر اعظم چونکہ وزیر اعظم بھارت نریندر مودی کے جب سے دوست بنے ہیں ان کے مزاج میں بھی ظلم و بربریت کا عنصر پیدا ہوگیا ہے ، جس طرح بھارتی حکومت معصوم اور نہتے کشمیروں پر تشدد کررہی ہے بلکل اسی طرح گزشتہ دنوں بنی گالا اور خیبر پختون خواہ سے آنے والے قافلوں پر زائد المعیاد ، گولیوں کی شیلنگ کروائی گئی اور ربڑ کی گولیوں اور ڈنڈوں سے ان کا استقبال کیا گیا، جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی اور کئی بے ہوش ہوگئے ۔ اس کے علاوہ ایک کارکن ہلاک بھی ہوگیا ۔ ناہید حسین نے کہا سرحدوں پر ان کے دوست یعنی مودی سرکار فائرنگ کے ذریعے پاکستان کے عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں جبکہ اندرونی ملک نواز حکومت اپنی ہی قوم پر تشدد کراکے بھارتی سرکار سے یکجہتی کا مظاہر ہ کررہی ہے۔ اب ان دونوں میں کوئی فرق نہیں رہا ہے ۔ ناہید حسین ایک سوال کے جواب میں کہا پر سکون کراچی ہمارے نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں کی وجہ سے تباہ حال ہوچکا ہے پھر ایک دفعہ سے ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر نے شہریوں کو خوف میں مبتلاء کرررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست چند ایک رہنما ملوث پائے گئے ہیں جنہیں گرفتار بھی کیا گیا ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اسلام اور مسلکوں کی آرڑ میں انسانوں کے قتل کو جائز سمجھنے لگے ہیں یا پھر ہماری سوچ کا معیار بدل چکا ہے ۔ رہنما تو راستہ دکھاتے ہیں اور منزل کا تعین کرتے ہیں ۔ آخر ایسی کیا وجہ ہوگئی کہ رہنما ہی رہزن بن گئے یا پھر وہ منزل سے ہٹ گئے۔ کیا ہمارے رہنماعقل سے پیدل ہوتے جارہے ہیں ، ان کی عبادات اور ریاضت آخر کہا دفن ہورہی ہے ۔ ناہید حسین نے آخر میں کہا اﷲ پاکستان اور پاکستان کے عوام اور پاک فوج کی حفاظت فرمائے۔ ایسا نہ ہو ملک اور قوم کی طرح کہیں فوج بھی کسی غیر ملکی مالیاتی ادارے کے پاس گروی نہ کردی جائے۔ پاکستان زندہ باد ، پاک فوج پائندہ باد