لاہور(یواین پی) زیر تکمیل پنجابی فلم ’’رانی ماں‘‘ کے سیٹ پہ نامورہدایت کار قاسم شاکر نے یواین پی کو بتایا کہ ان کی زیر تکمیل فلم آخری مراحل میں ہے اس کی تکمیل کے فورا بعد ہم نئی پنجابی فلم ’’نویں نکور‘‘ شروع کر رہے ہیں اس فلم کی کہانی منفرد اور گھریلو ہوگی جسے ہم بڑی سکرین پہ شاہکار بنا کر پیش کریں گے کوئل چوہدری’’ نویں نکور ‘‘کا ٹائٹل رول کریں گی دیگر کاسٹ میں سکند شاہ،چکور خان،علی قریشی،علی چوہدری،ڈاکٹر بی اے خرم اور ملکہ جذبات پیا نور ایک منفرد رول میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے۔