بھارت سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھائے گا : شیخ رشید

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

5
راولپنڈی(یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھارت کی جانب سے سرحدی کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت بڑا نقصان اٹھائے گا۔ بھارت کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کیخلاف بین الاقوامی ایجنڈا کارفرما ہے کہ اسے اندرونی طور پر کمزور کر دیا جائے۔شیخ رشید نے مزید کہا بھارت اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہ اس نے جو سیکڑوں بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی ہے وہ بڑی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی حفاظت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes