ویسٹ ماؤنٹ کے دو ریسٹورنٹ آگ کے شعلوں کی نذر

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 780)      No Comments

10
نیویارک(یو این پی)مانٹریال کے ایک معروف شیف ویسٹ ماؤنٹ میں اپنے دو ریسٹورینٹ آنشزدگی کی نذر ہونے کے باعث شدید صدمے میں ہیں۔ مانٹریال فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اتوار کے دن وکٹوریہ ایوی نیو پر شیربروک سٹریٹ کے قریب واقع چار منزلہ عمارت کو آتش زدگی کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔ مشہور و معروف شیف انٹونیو پارک کے دو ریسٹورینٹ لیوینڈریا اور پارک ریسٹورینٹ اسی بلڈنگ میں واقع تھے۔ اس وقت ریسٹورینٹ بند تھے مگر کچھ کارکن وہاں کام کر رہے تھے۔ جب بلڈنگ سے دھواں اور شعلے اٹھتے دکھائی دئے تو فوری طور پر 911 پر اطلاع دی گئی۔ مگر شام 6 بجے کے بعد فائر فائٹرز کے موقعہ پر پہنچنے تک آگ کے شعلے چھت تک پہنچ چکے تھے۔ 100 سے زیادہ فائر فائٹرز نے مل کر آگ پر قابو پایا۔ رات 9 بجے تک ابھی دھواں اٹھ رہا تھا اور فائر فایئٹرز مصروف تھے۔ نقصان کا اندازہ 100,000 ڈالر لگایا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کس منزل سے شروع ہوئی تھی نہ ہی آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes