لاہور: (یو این پی)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے اور سب کو ساتھ ملا کر تیسری قوت بنانے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کے لئے وطن واپسی کیسز پر منحصر ہے، 2018 انتخابات میں سب کو ساتھ ملا کر تیسری قوت بنانے کی کوشش کروں گا، تیسری سیاسی قوت بننا ضروری ہے، ایسی جماعت بنائی جائے تو پیپلز پارٹی کو سندھ، ن لیگ کو پنجاب میں ہرا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے مقصد کے قریب پہنچ چکے ہیں، عمران خان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پنگ پانگ کھیل رہے ہیں، ایم کیو ایم سے کوئی خاص تعلق نہیں، مہاجر کمیونٹی سے ہمدردی ہے۔