فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست واپس لے لی

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

22
لاہور:(یو این پی) گلوکار نعمان جاوید سے راہیں جدا ہونے کے بعد گلوکارہ فریحہ پرویز نے عدالت میں جمع کرائی گئی خلع کی درخواست واپس لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں سول جج عابد بشیر کی عدالت میں گلوکارہ فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت گلوکارہ نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر نے انہیں باہمی رضا مندی سے طلاق دے دی ہے اور گلوکارہ کی جانب سے طلاق نامہ کی نقل عدالت میں پیش کی گئی۔ گلوکارہ فریحہ پرویز کے وکیل نے استدعا کی کہ طلاق کے بعد خلع کے لئے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے جس پر فیملی جج عابد بشیر چوہدری نے فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے 2015 میں گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی تاہم دونوں میں یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور معاملہ طلاق پر منتج ہوا۔ طلاق کے کچھ ہی روز بعد گلوکار نعمان جاوید نے اداکارہ جاناں ملک سے دوسری شادی کر لی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes