سینئر کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو متعارف کراناضروری ہے ؛شفقت چیمہ

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

s-cheema
قاسم شاکر کی فلم کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں کیونکہ انہوں نے نئے آرٹسٹوں کو متعارف کرانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے
لاہور(یواین پی)فلم انڈسٹری میں سینئر کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو متعارف کرانا بھی وقت ہی اہم ضرورت ہے کیونکہ نئے ٹیلنٹ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار فلمسٹار شفقت چیمہ نے زیر تکمیل پنجابی فلم ’’رانی ماں ‘‘ کے سیٹ پہ یواین پی سے کیا اس موقع پہ قاسم شاکر ،ڈاکٹربی اے خرم،چکور خان،کوئل چوہدری اور پپی شہزادہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہماری زوال پذیر فلم انڈسٹری کو سہارا دینے میں نہایت قابل احترام قاسم شاکر جیسے منجھے ہوئے ہدایت کارکا بڑا اہم کردار ہے ان کی فلم کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں کیونکہ انہوں نے نئے آرٹسٹوں کو متعارف کرانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes