جارحانہ اور اٹیکنگ کرکٹ کامیابی کی ضمانت ہو گی،یاسر عرفات

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

33
کراچی(یو این پی)سابق قومی آل راؤنڈر یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ جارحانہ اور اٹیکنگ کرکٹ ہی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہو گی اور امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا سابقہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں کامیابی کیلئے لازمی ہے کہ جارحانہ اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلی جائے کیونکہ اس ماحول میں سیم بالرز جارحانہ انداز اپناتے ہیں جن کیخلاف روایتی کرکٹ سے کام نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں سیزن کے آغاز کے سبب وکٹیں ابھی اچھی ہوں گی لہٰذا مستند کھلاڑیوں کے ساتھ میدان سنبھالنے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ تھوڑی سی بیٹنگ یا گزارے لائق بالنگ کرنے والے کھلاڑی کسی کام نہیں آ ئیں گے۔ 34 سالہ کھلاڑی نے واضح کیا کہ کیویز کیخلاف زیادہ بہتر یہی ہوگا کہ چھ فرنٹ لائن بیٹسمینوں کا انتخاب کیا جائے جبکہ ساتویں نمبر پر وکٹ سرفراز احمد کے علاوہ تین فاسٹ بالرز اور لیگ اسپنر یاسر شاہ سمیت ایسی ٹیم میدان میں اتاری جائے جو حریف ٹیم کا ڈٹ کر سامنا کر سکے۔ یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو یو اے ای میں آزمائے ہوئے کامبی نیشن سے باہر نکلنا ہوگا کیونکہ وہ اس بات سے باخبر ہیں کہ کیوی وکٹوں میں موجود نمی سیم بالرز کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جو بیٹنگ لائن کیلئے کسی وقت خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپن بالرز کا کردار اس سیریز میں صرف اتنا ہی ہوگا کہ ان سے حالات کو قابو میں رکھنے کا کام لیا جائے کیونکہ ماحول ایسی بالنگ کیلئے قطعی سازگار نہیں ہوتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy