ترک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

361254_37934951
اسلام آباد(یوا ین پی) ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مہمان ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں گلدستے پیش کئے۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو گارڈ آف آرنر پیش کیا۔ اس موقع پر خاتون اول محترمہ کلثوم نواز اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔ خیال رہے کہ رجب طیب اردوان کا بحیثیت صدر پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes