راولپنڈی: (یو این پ ) ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، خطے کی سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جو ترک صدررجب طیب اردگان کے ساتھ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاعی امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔