پاک چین مشترکہ مشقیں ،چین کی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کی پاکستان آمد

Published on November 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

3
کراچی (یو این پی) چینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے ، چینی جنگی جہاز پاکستان بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔پاکستانی بحریہ کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے چینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز آج پاکستان پہنچے۔ ترجمان پاک بحریہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ دنوں ملکوں کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ترجمان بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کے حکام پاکستان نیوی کے اعلی افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔ترجمان پاک بحریہ کا یوا ین پی سے کہنا ہے کہ مشترکہ مشقیں گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمد ورفت محفوظ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes