کوئٹہ(یو این پی) بلوچستان کے علاقے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شیعہ زائرین نے کوئٹہ میں سیکورٹی نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے تفتان جانیوالی زائرین کو سیکورٹی فراہم کی جائے ‘تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین نے سیکورٹی نہ دینے کیخلاف کوئٹہ کے علاقے علمدارروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اس وقت زائرین کو سیکورٹی کی ضرورت ہے لیکن حکومت کی جانب سے سیکورٹی نہیں دی جارہی ہے جس سے خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کوئٹہ سے تفتان جانیوالے زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے ۔