سیلفی سے ہلاکتیں، بھارت دنیا میں سب سے آگے

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

2
نئی دہلی(یو این پی) اگلی بار جب آپ تاج محل میں ہوں، کسی خطرناک پہاڑی پر کھڑے ہوں اور تیزی سے ٹرین کو آتا ہوا دیکھ رہے ہوں تو آپ کو چاہیے کہ اس موقع پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے کے بجائے اس لمحے سے لطف اندوز ہوں۔ آپ کو یہ مشورہ دینے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیوں کہ یہ تین وجوہات ایسی ہیں جن کی وجہ سے بھارت میں سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے 76 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔ یہ اعداد و شمار امریکا میں قائم کارنیگی میلن یونیورسٹی اور دہلی کے اندرا پراستھا انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق اچھوتی سیلفیاں لینے کی کوشش میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ دو برسوں کے دوران بھارت میں ہوئیں اور یہ تعداد دنیا بھر میں ہونے والی سیلفی سے وابستہ اموات سے کہیں زیادہ ہے۔ محققین نے خصوصی طریقوں سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو چھانا اور مارچ 2014 سے اب تک سیلفی کی وجہ سے ہونے والے 127 اموات کی تصدیق کی۔ محققین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ لائکس اور کمنٹس حاصل کرنے کی جستجو کو سیلفیوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا کیوں کہ لوگ خود کو منفرد ثابت کرنے کے لیے حد سے گزرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ سلیفیوں کی وجہ سے ہونے والی اموات میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes