جھنگ ( یواین پی) جھنگ کی ہر دلعزیز و سدا بہار عوامی سیاسی سماجی کارکن زرینہ شیخ میونسپل کمیٹی جھنگ کی کونسلر منتخب ہو گئی ہیں جبکہ مو صو فہ کی شاندار کامیابی پرشہریوں نے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔زرینہ شیخ کا شمار جھنگ کی ان چند خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر دور میں تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر جھنگ کے عوام کی بے لو ث خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مو صو فہ کی خدمات کے صلہ میں انہیں بلدیہ جھنگ کی وائس چیئرمین کے عہدہ پر نامزد کیا جانا چاہئے تاکہ وہ خواتین کے حقو ق کی محا فظ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ جھنگ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ زرینہ شیخ پہلے سے بھی بڑھ کر جھنگ کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گی اور ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی