عارف والا، مضر صحت مچھلی کی فروخت کا انکشاف،شہری بیمار۔انتظامیہ کو سانپ سونگھ گیا

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,821)      No Comments

fish
عارف والا( یو این پی) مردہ اور مضر صحت مچھلی کی فروخت کا انکشاف،شہری بیمار۔انتظامیہ کو سانپ سونگھ گیا۔شہری سراپاء احتجاج۔ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔زرائع کے مطابق شہر اور گردو نواح میں 90فیصد نہ صرف فارمی، مضر صحت بلکہ مردہ مچھلی فروخت ہو رہی ہے۔ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ مضر صحت مچھلی کی فروخت انتظامیہ کے چند نام نہاد ملازمین کی آشیر باد پر فروخت ہو رہی ہے۔عوامی،سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme