ملتان (یو این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہناہےوزیراعظم کو طلب کرنےکا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔وہ توافتخار چوہدری کی محبت میں سپریم کورٹ پیش ہوئےتھے ۔ پاناماکیس نہ لینااعتزازاحسن کااپنافیصلہ ہے،پارٹی نےانہیں نہیں روکا ۔تفصیلات کےمطابق پاناماہنگامےنےبڑھادیاملک کاسیاسی درجہ حرارت، کہیں الزامات کےباؤنسر توکہیں چل رہےہیں طنزوتنقیدکےتیر، ہمیشہ دھیمے لہجےمیں بات کرنے والے یوسف رضاگیلانی نےبھی اپنالیاجارحانہ انداز۔کیاسپریم کورٹ وزیر اعظم کو طلب کرےگی،۔ملتان میں میڈیاسے بات کرتے ہوئےانہوں نےاس سوال کاجواب کچھ طنزیہ دیا کہ میں افتخار چوہدری کی محبت میں سپریم کورٹ پیش ہوا تھا افتخار چوہدری کا نام بھی با وضو لیتے ہیں۔ پیپلزپارٹی حکومت کےخلاف لانگ مارچ کرےگی یانہیں،یہ بات بھی یوسف رضا گیلانی گول ہی کرگئے اور کہا کہ فیصلہ پارٹی کرےگی،ن لیگ ستائیس تاریخ کو سڑکوں پر نا نکلنے کی بات پیار سے کہہ رہی ہے۔ سابق صدرکی وطن واپسی کےسوال پریوسف رضاگیلانی نےبتایاکہ آصف زرداری کی صحت ٹھیک نہیں ،جب ڈاکٹرز اجازت دیں گے ،وہ وطن واپس آجائیں گے۔