بھارتی فوج کی طرف سے نے بھمبر، کھوئی رٹہ اور چکوٹھی سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

firing
مظفرآباد (یو این پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ اتوار کے روز بھی نہ رک سکا۔ بھارتی فوج نے وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے بھمبر، کھوئی رٹہ اور چکوٹھی سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں چار بچے شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معصوم بچیوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو فائرنگ کے حالیہ واقعات پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme