نئی دہلی(یوا ین پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سرکاری اور کرپشن کاپیسہ دونوں ہاتھوں سے لٹانے میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ دہلی کیجروال مودی کیخلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت سامنے لے آئے۔مودی ایک دن میں دس لاکھ روپے مالیت کے پانچ لباس تبدیل کرتے ہیں۔ دس لاکھ روپے یومیہ صرف لباس پر خرچ کرنے وا لے مودی دوسال میں عوام کو کتنے میں پڑے۔بھارتی وزیراعظم جنتاکومہنگے پڑگئے۔ جن لوگوں نیووٹ دیاان ہی کو بینکوں کی لائن میں لگادیا۔ آنافانا500اور ہزار روپے کینوٹ بدلنے کاحکم دیاتو غریبوں کی دنیااندھیری ہوگئی۔ غذا تو دور کی بات لوگ دوا کیلئے بھی بھکاری بن گئے کیونکہ ان کی جیب میں رکھے پیسے کی کوئی حیثیت نہ رہی۔عوام بینکوں کی لائن میں اور مودی جی جاپان میں۔ غیرملکی دوروں کے شوقین نریندرمودی نے صرف ایک سال میں بھارت کی قومی ایئرلائن کو 117کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ یہ ہی نہیں چائیوالا وزیراعظم بناتو رنگ ڈھنگ ہی بدل گئے۔ وزیراعلی دہلی اروند کیجروال نیبتایاکہ نریندر مودی ایک دن میں 5لباس تبدیل کرتے ہیں۔ جو لباس ایک تقریب میں پہن لیتے ہیں پھرکبھی اس لباس کو نہیں پہنتے۔ بات یہاں رکتی نہیں ۔ہرلباس کی قیمت کم از کم 2لاکھ روپے ہے۔مطلب ایک دن میں 10لاکھ روپے صرف لباس پر۔ 700دن کی حکومت میں مودی نے عوام کوکتنا چونا لگایا حساب خود لگالیں۔براک اوباماسے ملاقات کیدوران دکھائی دینے والا وہ لباس توجس پر سنہرے تاروں سے ہرقطار میں نریندر مودی لکھاہواتھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پیسہ آتاکہاں سے ہے؟ اس کاجواب بھی کیجریوال نے دیا۔ کا لے دھن کے ثبوت بھی پیش کردیئے۔ تجزیہ کارکہتے ہیں بھارت کے تقریبا تمام سیاستدانوں نے چھپ چھپا کرمالی معاملات میں بیضابطگیاں کیں ہیں لیکن یہ اعزازصرف مودی جی کے حصے میں آیاکہ ان کانام کرپشن میں سرکاری کاغذات کی زینت بن گئے۔