پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

3
کراچی:(یو این پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42500 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 42400 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 37 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86 کھرب سے روپے سے تجاوز کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا سرمایہ کاری بینکنگ، ایئر لائن، سیمنٹ، اسٹیل اور توانائی کے شعبے میں سرگرم دکھائے دیے جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42548 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 42500 پوائنٹس کی حد پر برقرار نہ رکھ سکا لیکن اس کے باوجود انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42400 پوائنٹس کی حد عبور کر کے بند ہوا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114.10 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 42324.94 پوائنٹس سے بڑھ کر 42439.4 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 60.9 پوائنٹس کے اضافے سے 22835.96 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29105.44 پوائنٹس سے بڑھ کر 29239.4 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 37 ارب 98 کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار 517 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 85 کھرب 77 ارب 38 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 883 روپے سے بڑھ کر 86 کھرب 15 ارب 37 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہو گیا۔ پیر کو مارکیٹ میں 34 کروڑ 70 لاکھ 88 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ 49 کروڑ 7 لاکھ 14 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 406 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 213 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 176 میں کمی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے سمٹ بینک 6 کروڑ 18 لاکھ، بینک آف پنجاب 4 کروڑ 69 لاکھ، پی آئی اے 2 کروڑ 72 لاکھ، پاور سیمنٹ لمیٹڈ 2 کروڑ 32 لاکھ اور سلک بینک لمیٹڈ 1 کروڑ 58 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 205.61 روپے اور فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں 86.88 روپے کا اضافہ جبکہ خیبر ٹوبیکو کے بھاؤ میں 48.50 روپے اور سیمنس پاک کے بھاؤ میں 29.53 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes