آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، فاٹا ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 853)      No Comments

mosam
اسلام آباد (یواین پی ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگاتاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔میٹرولوجسٹ راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کالام05، چترال04، دیر03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی04، کوئٹہ منفی01، دالبندین،گوپس 00جبکہ لاہور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 08، کراچی 17، پشاور 10، چترال 06، گلگت اور ہنزہ میں 01اور کوئٹہ میں منفی 01ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes