الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کریں گے، ہارون رضا

Published on December 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

\"photo
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کریں گے، یونین کونسل کھارا میں موجود تمام برادریوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے،جبکہ آرائیں برادری کی100فیصد حمایت حاصل ہے۔ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کے قائل نہیں۔ کامیابی حاصل کرکے ٹاؤٹ سسٹم کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ کامیابی حاصل کرکے باہمی لڑائی جھگڑے کو تھانے میں لیجانے کی بجائے پنچائیت سسٹم کو بحال کرکے گاؤں میں ہی حل کئے جائیں گے۔ میرے ساتھ وائس چیئرمین کا امیدوار مہر عبدالستار کونہ ایک عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل ہے اور عوام ان سے بے حد پیار کرتے ہیں مہر عبدالستار کونہ اور عوام کے تعاون سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارضلعی آرگنائز ر پاکستان مسلم لیگ ن ایم وائی اوقصور و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 34کھارا چوہدری محمد ہارون رضا نے اپنے ایک خصوصی انٹریو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنیادی مسلم لیگی ہیں میرے داد ڈاکٹر عبدالجمید اور داد چوہدری بورے خاں بھی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قائد اعظم کے دور میں سیاست کرتے رہے ہیں۔ جبکہ میرے بڑے بھائی عبدالکریم نے بھی یونین کونسل میں چار بار حصہ لیا جبکہ یونین کونسل کھارا کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ میرے بھتیجے چوہدری محمد جمیل خاں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے نائب تحصیل ناظم رہ چکے ہیں، عوام کی بے لوث خدمت ہمارے خاندان کی سیاست کا مقصد ہے ۔ گرلز ہائی سکول کی بنیاد، قصور تا چڑیوان روڈ کی تعمیرودیگر ترقیاتی منصوبے ہمارے دور اقتدار میں ہی مکمل ہوئے۔ کامیابی حاصل کرکے ایک وفد تشکیل دے کر سوئی گیس کی فراہم کیلئے اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے ، قبرستان کی چار دیواری ودیگر مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ مسلم لیگی ہیں اور بلدیاتی الیکشن بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔

سنیئر صحافی محمد عمران سلفی کے ہم ذلف عبدالشکور بھٹی کے نومود بیٹی انتقال کر گئی،
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر صحافی محمد عمران سلفی کے ہم ذلف عبدالشکور بھٹی کے نومود بیٹی انتقال کر گئی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی محمد عمران سلفی کے ہم زلف عبدالشکور بھٹی کے نومود بچی انتقال کر گئی۔ ان کی وفات پر سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اورشاہد عمر، اصغر علی شہزاد، میاں شفیق احمد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، ارشد علی جوئیہ، زبیر بھٹی،احسان اللہ خان، القادر، حافظ طاہر اقبال صحافیوں کی بڑی تعدادنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy