غریب اور بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حکومتی مشن کو جاری رکھا جائے غازی امان اللہ

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

gh
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے صنعت زار اور دارلامان کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران محکمہ سوشل ویلفےئر کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کی غریب اور بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حکومتی مشن کو جاری رکھتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ اجلاس میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، منیجر صنعت زار محمد فاروق بٹ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثمرہ رباب، میڈیکل سوشل آفیسرزرقہ اظہر، ممبران ایڈوائزری کمیٹی اور ادارہ کی اساتذہ خواتین اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے اس موقع پر کہا کہ دارالامان میں آنے والی غریب اور بے سہارا خواتین کے مسائل انتہائی توجہ سے سنیں جائیں اور تعلیم و تربیت کے حوالہ سے انہیں مفید مشوروں سے آراستہ کیا جائے اور انہیں معاشی طور پر خوشحال اور خود کفیل بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اور وسائل فراہم کر رہی ہے لہٰذا اس ضمن میں محکمہ کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے ۔ قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثمرہ ربا ب نے مختلف ہنرسیکھنے والی خواتین اور بچیوں کی سیکورٹی انتظامات اور اسپیشل ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے مسائل کی نشاندہی کی جنہیں ڈی سی او نے ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔بعدا زاں ڈی سی او غازی امان اللہ نے صنعت زارمیں بیوٹیشن کورس کی تکمیل کے دوران اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ گلشن بی بی کو 25ہزار جبکہ ادارہ کی ٹیچرزسلیم ناہید کو ایک لاکھ 9ہزار روپے، سمرن کرن کو 51ہزارروپے اور منیجر صنعت زار محمد فاروق بٹ کو دس ہزارروپے کا چیک دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme