پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے ایک اور جدید ڈرون طیارہ متعارف کرا دیا

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 918)      No Comments

tiyaraکراچی …  پاکستان کیلئے پہلا ڈرون بنانے والی کمپنی نے اب ایک اور جدید ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا ہے ۔  پاکستان کیلئے براق نامی پہلا ڈرون تیار کرنے والی پرائیویٹ پاکستانی کمپنی نے اب پہلے سے بھی جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کر دی ہے ،نیا ڈرون طیارہ فضاءمیں 15گھنٹے تک پرواز کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔”15سے 20سال کی ریسرچ کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منفرد طیارے کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تیار کیا جائے گا “۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ صابری خان نے بتایا کہ فضاءمیں طویل دورانیے تک فضائی نگرانی کرنے والا یہ ڈرون طیارہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے راستے ہونے والی تجارت کو محفوظ بنانے کیلئے بھی استعمال میں لایا جا سکے گا ۔ ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والے اس شاہکار ڈرون طیارے کوکراچی میں جاری دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئیڈیا ز 2016ءمیں ڈسپلے کیلئے رکھا گیا ہے ۔
راجہ صابری خان نے کہا کہ طیارہ بغیر کسی وقفے کے 15گھنٹوں تک پرواز کر سکتا ہے اور رات کے اوقات میں بھی پرواز کے قابل ہے جو اس کی منفرد خصوصیات میں سے ایک ہے جبکہ یہ خوبیاں اس قسم کے کسی دوسرے نظام میں موجود نہیں ہے   ڈرون طیارے میں نصب نگرانی کے نظام کو 250کلو میٹر یا 150میل کی رینج کے دوران ریموٹ کنٹرول سے قابل عمل بنایا جا سکتا ہے ۔”اگر آپ اس کو سیٹیلائٹ سسٹم پر چلاتے ہیں تو اس کی رینج اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے “جبکہ اس طیارے کو کراچی میں بیٹھ کر دنیا کے کسی بھی حصے میں آپریٹ کیا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ اس ڈرون طیارے کو پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ کی طرف سے بچھائی گئی تیل اور گیس کی پائپ لائنوں کے لیکج کا پتہ لگانے کیلئے بھی استعمال میں لایا جا سکے گا جبکہ حساس مقامات کی حفاظت اور مانیٹرنگ کیلئے بھی کارآمد ہے ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسے ارضیات کاشتکاری کے شعبے میں زمین اور کھیتوں سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے بھی کام میں لایا جا سکے گا ۔”آپکو بس اس راستے کا ڈیٹا فیڈ کرنے کی ضرورت ہے جہاں اسے روانہ کرنا ہے باقی کام یہ خود کر لے گا “۔ ان خوبیوں کے ساتھ ساتھ ڈرون طیارے میں فوجی سازو سامان لیجانے کی صلاحیت بھی موجود ہے کیونکہ یہ 100سے 150کلو وزن اٹھا کر باآسانی پرواز کرسکتا ہے ۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ تیر نما شکل والا ڈرون طیارہ فضائی نگرانی میں ایک نیا اور انقلابی کانسپٹ ہے جس کے پر موڑ ے اور فولڈ بھی کیے جا سکتے ہیں جبکہ اسے کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے دوران دوبارہ سے جوڑا بھی جا سکتا ہے اور 20فٹ کے کنٹینر میں بھی پیک کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انکی کمپنی اس قسم کا فوجی اور سولین نگرانی کے نظام کو دنیا بھر میں برآمد کرتی ہے جن میں مغربی ممالک کی تعداد زیادہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog