لاہور (یواین پی) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کو سینے میں بائیں جانب درد محسوس ہونے کے باعث فوری طور پر گھر کے قریب ہی اتفاق ہسپتال میں لایا گیا ہے جہاں شہباز شریف خود چل کر ہسپتال میں داخل ہوئے۔ ہستپال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ درد دل کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے لیکن تکلیف کی وجوہات مختلف ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو چھاتی میں درد کام کی زیادتی سے ہونے والی تھکاوٹ کے باعث ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا علاج شروع کر دیا گیا اور ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔