کراچی(یواین پی) سپرمشاق ہو یا ایف 16 ہرجنگی طیارہ اب آپ کی دسترس میں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزید ہے ، کاک پٹ میں بیٹھیں جہاز اڑائیں اور بلندیوں تک لے جائیں یہ سب کچھ موجود ہے آئیڈیاز 2016میں ۔تفصیلات کےمطابق فضا میں اڑتا یہ جہازسیر تو آسمانوں کی کروا رہا ہے مگر موجود ہے زمین پر آئیڈیا میں مشاق اور ایف سکسٹین کے سیمولیٹر رکھے گئے ہیں جن میں سب کچھ اصل جیسا ہے جہاز رن وے پر دوڑتا ہے ٹیک آف کرتا ہے فضاوں میں بلند ہوتا ہے اور پلک جھپکتے ہی آپ کو آسمانوں میں پہنچا دیتا ہے خواتین بھی اس سے لطف اندوز ہورہی تھیں نازک کلائیاں جہاز کے تھراٹل پر تھیں اور نگاہ سامنے نشانے پر۔ دوسری طرف تربیتی طیارہ مشاق کے سیمولیٹر میں بھی عوام کا رش تھا ٹرینر کا کہنا تھا مشاق ایک لاجواب تربیتی طیارہ ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے ۔