آئندہ پانچ سالوں میں 243 کولاہور کی مثالی یو سی بنا دیں گے : خالد بیگ،راؤگلشن

Published on December 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

\"1\"
لاہور( یواین پی) عوام کے اسرار پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔الیکشن جیت کرحلقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں اور باشعور بزرگوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے چلا کر پانچ سالوں میں یوسی 243کو لاہور کی بہترین یوسی بنا دیں گے۔خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے اُن کا الگ سیل قائم کریں گے جو ہمیں خواتین کے مسائل سے آگاہ کرے گا ۔ان خیالات کااظہار اُمیدوار یوسی243چیرمین مرزا خالد بیگ اور وائس چیرمین راؤ گلشن حسن خاں نے گزشتہ روزپرانا کاہنہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکر تمام وسائل عوام کے ہونگے اورمسائل حل کرنا ہمارا فرض ہوگا۔روائتی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دے کر حلقہ کے ایک ایک فرد سے رابطہ رکھیں گے تاکہ اُن کے مسائل کوبروقت حل کیا جاسکے ۔انہیوں نے مزید کہا کہ گلی محلے کی سطح پر نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل ٹیمیں بنائیں گے جو ہر عوامی و اجتمائی مسئلے پر ہمارے اختیارات استعمال کرسکیں گے اس طرح حقیقتا عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题