اسٹیٹ بینک کا پرانے نوٹ’’ منسوخ ‘‘کرنے کا فیصلہ

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 812)      No Comments

66
کراچی(یوا ین پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم دسمبر سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بھر میں یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی منسوخی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم دسمبر کو دس ، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی کے نوٹ بند کردیئے جائیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق شہری پرانے ڈیزائن کے نوٹ 30 نومبر 2016 تک قریبی بینک ، اسٹیٹ بینک یا ای ایس سی آفس سے تبدیل کراسکتے ہیں، جس کے بعد یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2021 تک یہ نوٹ صرف اسٹیٹ بینک اور بی ایس سی آفس سے ہی تبدیل کرائے جاسکیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题